Home » Scholars Life » حالات زندگی » سيد حامد حسين موسوی نيشابورى

سيد حامد حسين معروف بنام سید مہدی بن سید محمد قلی موسوی نيشابورى
تیرہویں صدی ہجری کے ہندوستان کے سادات اور شیعہ علماء میں سے تھے۔ میرحامد حسین عالمی جستجوگر اور کافی معلومات رکھنے والے انسان تھے۔ شیعوں کے خلاف لکھی گئی کئی کتابوں کے جوابات آپ نے لکھے۔ ان کی سب سے مشہور کتاب عبقات الانوار نامی چند جلدوں کا مجموعہ ہے کہ جسے امام علی(ع) کی امامت و ولایت کے اثبات اور دفاع میں لکھا۔ مختلف علمی محافل میں آپ کی بہت توصیف بیان ہوئی ہے اور چہ بسا آپ کو شیعہ علماءمیں کم نظیر جانا گیا ہے۔

سید حامد حسین موسوی
مکمل نام
کنیت
دلیل شہرت
تاریخ ولادت
محل ولادت
محل زندگی
نسب
اساتید
آثار

مشہوررشتےدار
سيد حامد حسين معروف بنام سید مہدی بن سید محمد قلی موسوی نيشابورى
ابو ظفر
عبقات الانوار
۵ محرم ۱۲۴۶ ق
لکھنؤ ہندوستان
ہندوستان
موسوی
سید محمدقلی (باپ) سيد محمد عباس تسترى ،سيد محمد بن دلدارعلى ،سيد حسين بن دلدارعلى
عبقات الانوار فی امامۃ الائمۃ الاطہار
افحام اہل المین فی رد ازالۃ الغین الشریعۃ الغرّاء شوارق النصوص
اسفار الانوار عن حقایق افضل الاسفار


جد امجد: سید اللہ کرم موسوی
باپ: سید محمد قلی

فرزند صالح: سید ناصر حسین
زندگی نامہ
سید حامد حسین موسوی (۱۲۴۶-۱۳۰۶ق) تیرہویں صدی ہجری کے ہندوستان کے سادات اور شیعہ علماء میں سے تھے۔ میرحامد حسین عالمی جستجوگر اور کافی معلومات رکھنے والے انسان تھے۔ شیعوں کے خلاف لکھی گئی کئی کتابوں کے جوابات آپ نے لکھے۔ ان کی سب سے مشہور کتاب عبقات الانوار نامی چند جلدوں کا مجموعہ ہے کہ جسے امام علی(ع) کی امامت و ولایت کے اثبات اور دفاع میں لکھا۔ مختلف علمی محافل میں آپ کی بہت توصیف بیان ہوئی ہے اور چہ بسا آپ کو شیعہ علماءمیں کم
نظیر جانا گیا ہے۔

سيد مير حامد حسين بن سید محمد قلی موسوی ہندى نيشابورى شیعہ متكلّمین میں سے ہیں۔ آپ ہندوستان کے شہر میرٹھ میں 5 محرم ۱۲۴۶ق/۱۲۱۰شمسی کو پیدا ہوئے۔[1] آپ کا نام سید مہدی رکھا گیا اور کنیت ابو ظفر تھی ۔ ایک رات آ پ کے والد سید محمد قلی نے خواب میں اپنے جد امجد سید حامد حسین کو دیکھا ۔ پھر بیدار ہوئے تو آپ کو بیٹے کی ولادت کی خبر ملی ۔ آپ نے اس خواب کے پیش نظر آپ کو سید حامد حسین کے نام سے شہرت دی ۔[2] 15سال کی عمر میں آپ کے والد میرٹھ سے لکھنو آ گئے ۔

والد کی جانب سے آپ کاشجره نسب ۲۷ پشتوں میں امام موسی کاظم(ع) سے ملتاهے ۔ آپ اہل علم خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ کے اجداد ایران کے شہر نیشابور کے رہنے والے تھے اور ساتویں صدی ہجری میں مغلوں کے ایران پر حملے کی وجہ سے آپ کے اجداد نے ہندوستان ہجرت کی اور وہیں قیام پذیر ہوئے۔[3]

نیشابوری بادشاہوں کے دور میں مشہد اور نیشاپور سمیت ایران کے کئی شہروں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے ہندوستان ہجرت کی اور اسکے مختلف شہروں میں آباد ہوئے ۔ اسوقت کے ہندوستان کے حکومتی دربار کی مذہبی اور سیاسی شخصیات خراسانی تھیں۔ نیشاپور کے نقوی سادات اودہ کے بادشاہوں کے دور میں ہندوستان چلے گئے تھے۔سید میر حامد حسین نیشابوری صاحب عبقات الانوار انہی بادشاہوں کے ماتحت اپنی فعالیتیں انجام دیتے تھے۔[4]

آپ نے چھ سال کی عمر میں مقامی مدرسے میں شیخ کرم علی کے ہاں تعلیم شروع کیا۔ لیکن کچھ مدت بعد آپ کے والد محترم نے آپکی کی تعلیمی ذمہ داری اپنے ذمہ لے لی اور 14 سال کی عمر تک آپ نے مقدمات اور علم کلام کی تعلیم حاصل کی۔[5] مير حامد حسين 15 سال کی عمر میں اپنے والد گرامی کی وفات کے بعد اپنی پڑھائی کو جاری رکھنے کیلئے دیگر اساتید کے ہاں گئے۔

مقامات حريرى اور ديوان متنبى نامی کتابوں کو مولوى سيد بركت على اور نہج البلاغہ کو مفتی سید محمد عباس شوشتری کے ہاں پڑھی۔ علوم شرعيہ کو ہندوستان کی معروف ترین شخصیات سلطان العلماء سيد محمد بن دلدارعلى اور اان کے بھائی سيد العلماء سيد حسين بن دلدارعلى پڑھے اور علوم عقليہ سيد العلماء سيد مرتضى کے فرزند، ملقب بہ خلاصۃ العلماء کے پاس پڑھے۔

اس زمانے میں مناہج التدقيق نامی کتاب جو اپنے استاد سيد العلماء سيد حسين بن دلدارعلى کی تصنیفات میں سے تھی، کو ان سے لے کر اس پر حاشیہ لکھا۔ کئی سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ تحقیق اور ریسرچ کے شعبے سے منسلک ہوگئے۔ ابتداء میں اپنے پدربزرگوار سيد محمد قلى کی تصانیف رسالہ تقيّہ اور تشييد المطاعن کی تصحيح، نقد اور اس کتاب کے متن کا اصلی منابع کے متن سے مقائسہ شروع کیا۔

مولوى حيدر على فيض‏ آبادى کی شیعوں کے خلاف لکھی گئی كتاب منتہى الكلام کے منظر عام پر آنے کے بعد اس کے جواب میں آپ نے "استقصاء الافحام" نامی کتاب لکھی۔ ایک طرف مخالفين یہ دعوا کر رہے تھے کہ شيعہ اس کتاب کے مطالب کا جواب دینے کی قدرت نہیں رکھتے یہاں تک کہ کتاب کے مؤلف کے بقول اگر شیعوں کے اولین ور آخرین بھی جمع ہونگے تو بھی میری کتاب کا جواب نہیں دے سکیں گے۔ دوسری طرف سے ہندوستان کے یزرگ علماء جیسے سلطان العلماء، سيد العلماء، مفتی سید محمد عباس شوشتری وغیرہ خاص حکومتی حالات کے پیش نظر اس طرح کی کتابوں کے جواب نہیں دے سکتے تھے ایسے میں سید میر حامد حسین صاحب کا جواب نہایت ہی تعریف کے لائق قرار پایا۔

اس کے بعد كتاب شوارق النصوص پھر عظیم المرتبت جلدوں پر مشتمل مجموعہ عبقات الانوار کی تألیف میں مشغول ہوگئے اور عمر کے آخر تک اسی طرح تحقیق و تصنیف میں مصروف رہے۔

سنہ ۱۲۸۲ق میں حج اور اسکے بعد عتبات عالیات کی زیارت سے مشرف ہوئے۔ حرمین شریفین سے نادر کتابوں سے کچھ نمونہ برداری کی اور عراق میں علماء کی عملی محافل میں شرکت کی جہاں آپ کی نہایت قدردانی کی گئی اور آپ کو شاندار خراج تحسین پیش کی گئی۔ ان مسافرتوں سے واپس آکر ان مسافرتوں میں انجام دینے والے علمی کارناموں کو "اسفار الانوار عین وقایع افضل الاسفار" نامی کتاب میں جمع کیا۔

مير حامد حسين نہایت ہی پر تلاش، زمان شناس اور اسلامی شناس عالم دین تھے۔ اپنی ساری زندگی دینی اعتقادات میں تحقیق و تصنیف اور دین اور اعتقادات کی دفاع میں صرف کیا۔ زیادہ لکھنے کی وجہ سے آپ کا دائیں ہاتھ کام کرنا چھوڑ دیا اور عمر کے آخری ایام میں بائیں ہاتھ سے لکھنے لگے۔[6] اور بعض اوقات آپ بولتے تھے اور دوسرے لکھتے تھے۔[7]

عمر کے آخری ایام تک کار و تلاش جاری رکھا یہاں تک کہ مریض ہو گئے جس کی بنا پر بیٹھا بھی ممکن نہیں تھا اور آپ پشت کے لیٹے رہتے تھے اور اسی حالت میں بھی اپنے سینے پر کتاب رکھ کر مطالعہ اور لکھتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ سینے پر کتاب رکھ کر زیادہ مطالعہ کرنے کی وجہ سے کتاب کا اثر آپ کے سینے پر رہ گیا تھا۔ [8]

ماہ صفر ۱۳۰۶ق کی 18 تاریخ کو آپ کی وفات واقع ہوئی اور آپ کو آپ کے حسینیے میں ہی دفن کیا گیا۔ آپ کے وفات کی خبر کے بعد عراق میں مختلف مقامات پر آپ کے سوگ میں مجالس متعقد ہوئی۔

لکھنو میں آپ کی لائبریری میں شیعہ اور غیر شیعہ کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے۔ سید محسن امین صاحب اعیان الشیعہ اس لائبریری کی کتابوں کی تعداد کو 30 ہزار سے زیادہ خطی اور چاپی کتابیں ذکر کرتے ہیں.[9]

خاندانصاحب عبقات کے خاندان میں کئی اور علماء بھی دیکھنے کو ملتے ہیں:

صاحب عبقات کے جد امجد، سید محمدحسین جو سید اللہ کرم موسوی (م ۱۱۸۱ق) کے نام سے معروف ہے، بارہویں صدی ہجری کے علماء اور زاہدوں میں سے تھے۔ آپ قرآن اور نفیس کتابوں کی استنساخ کا اہتمام کرتے تھے۔ کتابخانہ ناصریہ لکھنو میں موجود قرآن، حق الیقین، تحفۃ الزائر اور جامع عباسی انکے دستخط سے لکھی ہوئی ہے۔ [10]
آپ کے والد ماجد سید محمدقلی بن سید محمد حسین سنہ ۱۱۸۸ ق. میں پیدا ہوئے اور سید دلدار علی نقوی کے شاگردوں اور ملازمین میں سے تھے۔ آپ نے بہت زیادہ کتابیں کتابیں تحریر کی ہیں۔ عبدالعزیز دہلوی کی شیعوں کے خلاف لکھی گئی کتاب التحفۃ الاثنی عشریہ کے جواب میں لکھی گئی کتاب تشیید المطاعن آپ کی مشہورترین کتاب ہے۔ [11] آیات الاحکام کی تفسیر میں لکھی گئی کتاب تقریب الافھام بھی آپ کی تحریر ہے۔[12] آپ محرم الحرام سنہ ۱۲۶۰ میں وفات پائے. [13]
آپ کے بھائی سید سراج حسین، آپ کے بڑے بھائی نے علوم عقلیہ کو سیدحسین بن سیددلدار کے ہاں پڑھی اور ریاضیات کو انہوں نے یورپ میں پڑھی ہیں ریاضیات میں کئی تألیفات بھی رکھتے ہیں۔ آپ سنہ ۱۲۸۲ق میں وفات پائے۔[14]
آپ کے بھائی سید اعجاز حسین، نے فقہ، اصول، کلام اور حدیث میں تعلیم حاصل کیا۔ آپ نے مختلف تألیفات بالاخص "استقصاء الافحام" کی تدوین میں اپنے بھائی میرحامد حسین کی مدد کرتے تھے۔ اس کے علاوہ کشف الحجب و الاستار عن وجه الکتب و الاسفار، شذور العقیان فی تراجم الاعیان، رسالۃ فی مناظرتہ مع المولی جان محمد اللاہوری، القول السدید فی رد الفاضل الرشید جیسی کتابوں کو تألیف کیا ہے۔ آپ ۱۷ شوال سنہ ۱۲۸۶ میں وفات پا گئے۔[15][16]
آپ کے بیٹے سید ناصر حسین، سنہ ۱۲۸۴ق میں پیدا ہوئے۔ سید محسن امین ان کے بارے میں لکھتے ہیں:
"آپ علم رجال و حدیث میں صاحب نظر ہونے کے ساتھ بہت پرتلاش، کافی معلومات کے مالک اور نہایت قوی حافظہ کے مالک تھے۔ سوالات کے جواب میں کتابوں کے صفحات تک ذکر کر کے جواب دیتے تھے۔ آپ ہندوستان کے مؤمنین کیلئے ایک مرجع کی حیثیت رکھتے تھے۔ آپ لوگوں میں بہت ہی محبوب اور اپنے خالق کے حضور نہایت ہی خاضع اور خاشع تھے۔ فارسی اور عربی ادب میں ماہر تھے اور ان زبانوں کے استاد مانے جاتے تھے۔ آپ نہایت ہی فصیح و بلیغ گفتار کے مالک تھے اور شعر و شاعری میں بھی اپنی مثال آپ تھے۔[17] اثبات رد الشمس، اسباغ النائل بتحقیق المسائل ، افحام الاعداء، الخصوم اور نفحات الازہار فی فضائل الائمۃ الاطہار16 جلد ان کے تصانیف میں شمار کئے جاتے ہیں۔[18] آپ ۲۵ ذی الحجہ سنہ ۱۳۶۱ کو وفات پا گئے۔[19]
سید محمد سعید فرزند سید ناصر حسین اور میرحامد حسین کے پوتے سنہ ۱۳۵۲ق کو نجف شرف چلے گئے۔ نجف سے واپسی کے بعد اپنے آبائی شہر میں لوگوں کی تعلیم و تربیت کے فرائض انجام دیتے رہے آپ بھی اپنے زمانے کے علماء و مجتہدین میں شمار ہوتے تھے۔ آپ مختلف تصانیف کے مالک تھے اور اپنے پدر بزرگوار کے تألیفات کی نشر و اشاعت میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے آپ سنہ ۱۳۶۱ق میں وفات پائے اور مقبرہ قاضی نوراللہ تستری میں مدفون ہیں۔
قلمی آثارمیرحامد حسین ہندی مختلف موضوعات میں کئی تألیفات کے مالک تھے۔ آپ کی بعض کتابیں مذہب تشیع کے خلاف لکھی گئی کتابوں کے رد میں لکھی گئی ہے۔ آپ نے کلام، فقہ، سفرنامہ، شعر وغرہ میں کتابیں لکھی ہیں۔ آپ کی سب سے زیادہ مشہور کتاب "عبقات الانوار" ہے۔ آپ کی کتابوں فہرست درج ذیل ہے:

عبقات الانوار فی امامۃ الائمۃ الاطہار (کتاب)
استقصاء الفحام: حیدرعلی فیض آبادی حنفی کی کتاب منتہی الکلام کا جواب ہے۔ یہ کتاب فارسی میں ہے۔ اسمیں تحریف قرآن کے بارے میں مفصل بحث کی گئی ہے۔ اہل سنت کی بعض علماء کی حالات زندگی کے علاوہ اصول دین اور فروع دین کے بعض مسائل جن میں شیعہ اور سنیوں کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے، اس کتاب میں بحث ہوئی ہے۔ [20]
افحام اہل المین فی رد ازالۃ الغین؛ حیدرعلی فیض آبادی
العشرۃ الکاملۃ، دس مشکل مسئلوں کا حل
اسفار الانوار عن حقایق افضل الاسفار، مکہ و مدینہ اور عتبات عالیات میں ائمہ اطہار کی زیارتی سفرنامہ
کشف المعضلات فی حل المشکلات
النجم الثاقب فی مسألۃ الارث
الدرر السنیۃ فی المکاتیب و المنشأت العربیۃ
الذرایع فی شرح الشرایع،
شوارق النصوص فی تکذیب فضائل اللصوص (شوارق النصوص ) یہ کتاب پانچ جلدوں میں لکھی گئی۔
زین المسائل الی تحقیق المسائل، فقہی اور متفرق مسائل میں
درۃ التحقیق
الغصب البتار فی مبحث آیة الغار[21][22]
دوسروں کی نگاہ میں
بہت سارے معاصر علماء نے "میرحامد حسین" کی تمجید کی ہے۔

میرزا شیرازی عبقات کی تقریظ میں لکھتے ہیں:

"ذی الفضل الغزیر و القدر الخطیر و الفاضل النحریر و الفائق التحریر و الرائق التعبیر، العدیم النظیر المولوی حامد حسین۔"
آقا بزرگ تہرانی لکھتے ہیں:

"میرحامد حسین عالمی پرتلاش، زمان شناس اور دین شناس عالم دین تھے۔ آپ اپنی تلاش اور علمی مقام میں اس قدر آگے نکل گئے ہیں کہ معاصرین بلکہ متاخرین میں سے بھی کوئی بھی ان کا ہم پلہ نہیں ہے۔ آپ نے اپنی پوری زندگی دینی اعتقادات میں تحقیق و تفحص اور سچے دین کی حفاظت اور اور اس کی دفاع میں صرف کی ہے۔...."[23]
علامہ امینی نے مختلف موارد میں "میرحامد حسین" اور آپ کی کتاب "عبقات الانوار" کے بارے میں گفتگو کی ہے۔[24] الغدیر کی پہلی جلد،فصل "المولفون فی حدیث الغدیر" میں "عبقات الانوار" کا ذکر کرتے ہیں:

«یہ سید بزرگوار اپنے والد ماجد کی طرح دشمنوں کے سر پر خدا کی ایک تیز دھار تلوار دین مبین کا محافظ اور خدا کی آیات اور نشانیوں میں سے ایک ہے۔ آپ کی کتاب "عبقات الانورا" جسکی نسیم حیات بخش نے دنیا کو معطر کیا اور اس کا چرچا پوری دنیا میں پھیل گیا جس نے بھی اس کتاب کو دیکھا وہ اس کے حق و حقیقت کو روشن کرنے میں اس کے معجز آسا ہونے اور کسی باطل کو اس میں راہ نہ ہونے کا اعتراف کیا۔"[25]
اعیان الشیعہ آپ کے بارے میں یوں رقمطراز ہیں:

« . »[26]
کتاب "ریحانۃ الادب" کے مؤلف آپ کے بارے میں "صاحب عبقات الانوار" کے ذیل میں لکھتے ہیں:

«میرحامد حسین موسوی ہندی... فقاہت کے علاوہ دیگر علوم دینیہ جیسے علم حدیث، اخبار و آثار، معرفت و احوال رجال فریقین، علم کلام، خصوصاً امامت کے بحث میں نہایت بلند علمی مقام کے مالک تھے۔ آپ کی علمی قابلیت کے مسلمان و غیر مسلم، عرب و عجم اور عامہ و خاصہ سب قائل تھے۔ اسلام ناب اور مذہب حقہ کی دفاع میں پوری زندگی صرف کی یہاں تک کہ دائیں ہاتھ نے ساتھ دینا چھوڑ دیا اور عمر کے آخری ایام میں بائیں ہاتھ کے ساتھ لکھنے پر مجبور ہو گئے۔ آپ کی کتاب "عبقات" کے مطالعے سے بخوبی آشکار ہو جاتا ہے کہ صدر اسلام سے عصر حاضر تک علم کلام خصوصا "امامت" کی بحث میں انکی طرح کسی نے بھی بحث و گفتگو نہیں کی ہے۔."[27]
وفات ماہ صفر ۱۳۰۶ق کی 18 تاریخ کو آپ کی وفات واقع ہوئی اور آپ کو آپ کے حسینیے میں ہی دفن کیا گیا۔ آپ کے وفات کی خبر کے بعد عراق میں مختلف مقامات پر آپ کے سوگ میں مجالس متعقد ہوئی۔

حوالہ جات
مجلہ عشاق اہل بیت جلد اول محرم ، صفر ،ربیع الاول1415ھ ق شمارہ2 ص 26،ادارہ تبلیغات و ارشاد اسلامی ،قم،ایران
مجلہ عشاق اہل بیت جلد اول محرم ، صفر ،ربیع الاول1415ھ ق شمارہ2 ص 25،ادارہ تبلیغات و ارشاد اسلامی ،قم،ایران
مصطفی سلیمی زارع، عبقات الانوار و علامہ میر حامد حسین، مجلہ حدیث اندیشہ، شمارہ ۸و۹، پاییز ۸۸
مرتضی مطہری، خدمات متقابل ایران و اسلام، از مجموعہ آثار شہید مطہری، ج۱۴، ص۳۴۸
آقابزرگ تہرانی، نقباء البشر، ج۱، ص ۳۴۷
مدرسی تبریزی، ریحانۃ الادب
نجوم السماء،
مرتضی مطہری، آشنایی با قرآن، ج۱۴، از مجموعہ آثار شہید مطہری. ج۲۸، ص:۷۶۲
محسن امین، اعیان الشیعہ، ج۴، ص ۳۸۱
عبقات الانوار، ج۱، مقدمہ، ص ۱۹
السید علی المیلانی، السید حامد حسین و کتابہ العبقات فی الذکری المئویہ لوفاتہ، تراثنا، السنۃ الاولی، رجب و شعبان و رمضان ۱۴۰۶، العدد ۴
عبقات الانوار، ج۱، مقدمہ، ص ۲۰
عبقات الانوار، ج۱، مقدمہ، ص ۲۰
عبقات الانوار، ج۱، مقدمہ، ص ۲۰
آقابزرگ تہرانی، طبقات اعلام الشیعۃ، قسم الکرام البررۃ، ج۲، ص ۱۴۹
عبقات الانوار، ج۱، مقدمہ، ص ۱۸
اعیان الشیعہ، ج۸، ص ۱۰۷
عبقات الانوار، ج ۱، مقدمہ، ص ۳۹
عبقات الانوار، ج ۱، مقدم، ص ۳۹
محسن امین، اعیان الشیعہ، ج۴، ص ۳۸۱
السید علی المیلانی، السید حامد حسین و کتابہ العبقا: فی الذکری المئویہ لوفاتہ، تراثنا، السنۃ الاولی، رجب و شعبان و رمضان ۱۴۰۶، العدد ۴
مصطفی سلیمی زارع، عبقات الانوار و علامہ میر حامد حسین، مجلہ حدیث اندیشہ، شمارہ ۸و۹، پاییز ۸۸
آقابزرگ تہرانی، نقباء البشر، ج۱، ص ۳۴۸-۳۵۰
سید جواد موسوی، بازخوانی حیات علمی علامہ میرحامد حسین ہندی کتاب الدرر السنیہ، مجلہ سفینہ، سال ہشتم، شمارہ ۲۶، بہار ۱۳۸۹
عبدالحسین امینی، الغدیر، ج۱، ص ۱۵۶-۱۵۷
محسن امین، اعیان الشیعہ، ج۴، ص ۳۸۱
مدرس تبریزی، ریحانۃ الادب، ج۲، ص۴۳۳
سوشل میڈیا پر شئیر کریں: