Home » Scholars Life » حالات زندگی » علامہ طالب جوہری

حضرت علامہ طالب جوہری اعلیٰ اللہ مقامہٗ
برصغیر کی معروف علمی شخصیت، مذہبی اسکالر ، خطیب، شاعر ، مؤرخ مفسر اور شیعہ فلسفی حضرت علامہ طالب جوہری رضوان اللہ تعالیٰ علیہ ملت تشیع کو داغ مفارقت دیے گئے.

برصغیر کی معروف علمی شخصیت، مذہبی اسکالر ، خطیب، شاعر ، مؤرخ مفسر اور شیعہ فلسفی
حضرت علامہ طالب جوہری رضوان اللہ تعالیٰ علیہ اپنی عمر کی 81 بہاریں گذارنے کے بعد آج رات 22جون 2020 بمطابق 30 شوال 1441ھ.ق. بروز پیر ملت تشیع کو داغ مفارقت دیے گئے.
ولادت حضرت علامہ مصطفی جوہر (10 مئی 1895ء تا 24 اکتوبر 1985ء) کے گھر ھندوستان کے شھر پٹنہ میں 27 اگست 1939 بمطابق 11رجب 1358 ھ. ق. کو آپ کی ولادت ہوئی
تعارف:


برصغیر کی معروف علمی شخصیت، مذہبی اسکالر ، خطیب، شاعر ، مؤرخ مفسر اور شیعہ فلسفی
حضرت علامہ طالب جوہری رضوان اللہ تعالیٰ علیہ ۔
ابتدائی تعلیم ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار سے حاصل کرنے کے بعد. دیگر اساتذہ کی خدمت میں حاضر ہوئے. پاکستان بننے کے بعد اپنے والد کے ساتھ کراچی تشریف لائے اور پھر مزید اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے حوزہ علمیہ نجف اشرف تشریف لے گئے.
اعلی تعلیم مزید اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے حوزہ علمیہ نجف اشرف تشریف لے گئے.

وہاں پر آپ کے اساتذہ میں
آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی کے علاوہ دیگر علماء کرام ومراجع عظام شامل ہیں.

آپ کے معاصرین اور ھم کلاسیوں
علامہ ذیشان حیدر جوادی رح
علامہ سید صادق علي مرحوم ودیگران قابل ذکر ہیں.
نجف کے دوران تحصیل کے متعدد واقعات قبلہ مرحوم اپنی نجی محفلوں میں بیان فرمایا کرتے تھے
ان شاءاللہ ان واقعات اور علامہ کی علمی زندگی کے دیگر زاویوں سے ھم بعد میں گفتگو کریں گے.
نجف سے واپسی پر اپنے اساتذہ سے متعدد اجازہ روایت واجتھاد حاصل کیے جو آج تک در مکنون کی طرح محفوظ ہیں.
قبلہ صاحب چونکہ بندہ پر بہت مھربان تھے
جہاں پر اپنے کتابخانہ سے قدیم نوادرات کے علاوہ بہت ہی عديم المثال مخطوطات کی عکس برداری کی اجازت فرمائی.

اسی دوران
جب موضوع اجازات علماء چھڑ گیا قبلہ نے کہا کہ إجازات تو ہمارے پاس ہیں لیکن انہیں دنیا والوں کو دیکھانے کی ضرورت محسوس نہیں کی.
بندہ حقیر نے ان إجازات کی زیارت کا تقاضا کیا
اس وقت قبلہ کے محضر میں
میرے علاوہ
میرے مھربان دوست حجت الاسلام و المسلمین قبلہ محمد رضا داودانی
اور قبلہ مولانا مھدی رضا ایمانی دامت برکتھما تشریف فرما تھے.
ھم نے ان إجازات کو پڑھا اور جب انہیں نشر کرنے کی بات ہوئی تو علامہ صاحب نے اس کی اجازت نہیں دی.
زینت منبر حضرت علامہ سالھا سال تک پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر بطور خطیب واقعہ کربلا مجالس ’شامِ غریباں‘ پڑھا کرتے تھے۔ وہ اپنے مخصوص انداز خطابت کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی بہت معروف تھے۔

علامہ مرحوم کو خطابت کے دوران اپنے موضوع پر کامل تسلط ہونے کے ساتھ ساتھ قرآن آیات اور انکی تفسیر پر ایسا عبور تھا کہ ایک ایک آیت سے متعدد موضوعات پیش کرتے اور عموماً اپنے موقف کے حق میں ان آیات قرآنی سے دلیل وبرھان پیش فرماتے اور ان سے علم کلام و مناظرہ کے ایسے نکات پیش کرتے کہ جنہیں سن کر اپنے اور پرائے سب ہی داد تحسین دینے پر مجبور ہو تے

1975 سے آپ نے کراچی کے عشرہ نشتر پارک سے باقاعدہ طور پر پر خطاب فرمانا شروع کیا اور پھر دسیوں سال تک یہ سلسلہ متواتر جاری رہا کراچی میں نشتر پارک. شاہ خراسان. حسینہ ایرانیان. مارٹن روڈ.
انچولی خیرا لعمل وغيرہ
کے علاوہ پورے پاکستان اور بیرون ممالک میں آپ خطاب کر چکے ہیں.
پاکستانی ٹی وی سے (فھم قرآن) کے موضوع کافی عرصے تک آپ کا سلسلہ دروس جاری رہا
تالیفات تفسیر القرآن :

احسن الحدیث ( تفسیر قرآن )
مقاتل :
حدیث کربلا

کلام :
ذکر معصوم
نظام حیاتِ انسانی
خلفائے اثناء عشر
علامات ظہور مہدی

فلسفہ:
عقلیات معاصر.

شاعری:
شاعری میں مختلف اصناف شاعری پر تسلط ہونے کے باوجود فرمایا کرتے تھے.

یہ شوق ہے میرا میری پہچان نہیں.

حرف-نمو ( اردو شاعری )
پس آفاق (اردو شاعری)
شاخ صدا (اردو شاعری)
وفاتعلامہ طالب جوہری رضوان اللہ تعالیٰ علیہ گزشتہ کئی سال سے امراض قلب میں مبتلا تھے اور اسی وجہ سے کئی روز سے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے
آج رات 22 جون 2020 بمطابق 30 شوال 1441 ھ. ق.
اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
انا للہ و انا الیہ راجعون






قطعہِ تاریخ: جناب عباس ثاقبؔ
اولاداولاد قبلہ کی اولاد ذکور واناث میں سے تین فرزندان نے منبر کے ذریعہ تبیلغ دین مبین کی خدمات انجام دے رہے ہیں
جناب اسد جوھری
جناب امجد جوھری
اور جناب ریاض جوھری
خداوند کریم انکو علم و عمل سے آراستہ اور دین مبین اسلام و مکتب اہل بیت علیهم کی ترویج و تبلیغ کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
حوالہ جات
حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ملک طاہر عباس اعوان، قم المقدس
چند تصاویر
مرکز احیاء آثار برصغیر (مآب)، قم المقدس میں یادگار تصویر

آیت اللہ سید محمد شیرازی اعلیٰ اللہ مقامہ ٗ کے ساتھ یاد گار تصویر
سوشل میڈیا پر شئیر کریں: