Home » افتتاحی تقریب و مراسم رونمائی مناسبت الغدیر

اردو زبان میں پہلی مرتبہ موسوعہ سیرت امیرالمومنین علیہ السلام کی نجف میں رونمائی
💐💐💐💐💐 اردو زبان میں پہلی مرتبہ موسوعہ سیرت امیرالمومنین علیہ السلام کی نجف میں رونمائی 🌹🌹🌹🌹🌹

برصغیر کے بزرگ علماء کی حضرت امیرالمومنین ع کی سیرت پر لکھی جانے ولی کتب کے حوالے سے سالوں کی عرق ریزی کو ” مرکزاحیاء آثارِ برصغیر (مآب) ” سے مربوط محققین نے شب وروز کی کاوشوں کے بعد ایک مجموعہ کی صورت میں تیار کیا جن میں سے بعض کے نام یہ ہیں :


نفس رسول
مولف سید حیدر نقوی و محمد باقر نقوی
٦مجلد


تھذیب المتین
سیدمظھر حسن
٢مجلد


سیرت امیرالمومنین
مفتی جعفر حسین
٢مجلد


الکرار
ریاض علی ریاض بنارسی
٢مجلد


سراج المبین
اولاد حیدر فوق بلگرامی
٣مجلد


امام مبین
مجموعہ مقالات علما برصغیر
مرتب
نجم الحسن کراروی


اسم اعظم
سید کاظم علی زیدی


خداوند کریم کے بے پناہ لطف وفضل سے ١٨ذی الحج ١٤٤۰ھجری عید ولایت عید اللہ الاکبر عید غدیر کے پر مسرت موقع پر
اس موسوعہ کی رونمائی مرکز احیاء آثار برصغیر ( مآب ) نجف اشرف کی شاخ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آیت اللہ سید مجتبی حسینی نمائندہ رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ… سید علی خامنہ ای دامت برکاتھما کے دست مبارک سے عمل میں آئی.

اس پروگرام می نجف اشرف میں مقیم برصغیر کے افاضل طلاب کرام نے شرکت فرمائی .

آیت اللہ سید مجتبی حسینی چونکہ اس پروگرام سے پہلے قم ایران میں ادارہ کے مرکزی دفتر اور کتابخانہ کا مفصل دورہ فرما چکے تھے اس لیے موسسہ کے کاموں کو نزدیک سے دیکھا ہوا تھا .

اپنی تقریر میں بزرگوں کی میراث کے احیاء کی اھمیت وضرورت پر زور دیتے ہوئے مرکز کے کاموں کی تجلیل اور محقیقین مرکز کو داد تحسین دینے کے ساتھ ادارے کی مزید ترقی کے لیے دعا فرمائی.

اس موقع پر مدیر مرکز نے ادارے کی مطبوعات اپنے مہمان کو تقدیم واھدا کیں.

سوشل میڈیا پر شئیر کریں: